آل پاکستان رائٹز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور(اپووا نیوز)معروف ادبی تنظیم آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا) کے زیر اہتمام نوآموز لکھاریوں اور شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے طلبہ و طالبات کیلئے انٹرنیشنل سطح کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور لکھاریوں،صحافیوں‘ادیبوں،شاعروں،سکالرز اور پروفیسرز سمیت دوسرے ممالک بھارت،بنگال اور ترکی سے بھی لکھاری اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ ملک پاکستان سیسینئر صحافی و کالم نگار مجیب الرحمن شامی، بیگم گورنر پنجاب پروین سرور،مذہبی سکالر نگہت ہاشمی،انٹرنیشنل سکالر ڈاکٹر جاویداقبال،‘افسانہ نگار طارق بلوچ صحرائی، فلم رائٹر ناصر ادیب اور اباسین یوسف زئی، ڈرامہ رائٹر صائمہ اکرم چوہدری اور مصباح نوشین،معروف نعت خواں عابد روف قادری، نوجوان نسل کے معروف شاعر تہذیب حافی اور اتباف ابرک، اینکر پرسن تہمینہ شیخ اور قرۃ العین ہاشمی، نغمہ نگار ایس ایم صادق، تجزیہ نگار نوید چوہدری‘ میجر ریٹائرڈ شہزاد نیئر‘سدرہ عمران سحر،گل ارباب‘شعیب مرزا،ندیم نظر‘آغر ندیم سحر وغیرہ کے علاوہ بھارت سے معروف شاعر منظر بھوپالی اور لتا حیا، ترکی سے مترجم طاہرے گونیش اور دہلی سے بچوں کی ادیب ناظمہ پروین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور نئے لکھنے والوں کو اپنی تحاریر کو جاذب اور خوبصورت بنانے کے لئے مختلف تجاویز دیں۔ تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے لکھاریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی سرپرستی زبیر احمد انصاری اور صدارت تنظیم کے بانی و صدر ایم ایم علی نے کی۔ کمپرینگ کے فرائض حفصہ خالد اور مہمانوں کو رسیو کرنے کی ذمہ داری سینئر نائب صدرحافظ محمد زاہداور نائب صدر محمد اسلم سیال نے سنمبھالی۔دورانِ تقریب شرکاء میں ایوارڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پرتکلف لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر مرکزی جنرل سیکرٹری فاطمہ شیروانی سمیت دیگر عہدے داران و ممبران،سفیان فاروقی،توصیف ملک،ثمینہ طاہر بٹ،سعدیہ ہماشیخ،ساجدہ چوہدری،صباء رانا،سدرہ چوہدری،ملکہ مبین،سحرش خان،مدیحہ جمال،ماہم صفدر،مہوش،فلک،مریم چوہدری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے تنظیم کی انتظامیہ کو شاندار اور تاریخی تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

372 total views, 6 views today

4 Responses to آل پاکستان رائٹز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

  1. Hafiz Muhammad Zahid says:

    ماشاءاللہ بہت عمدہ ورکشاپ تھی۔۔ ایسی ورکشاپس ہوتی رہنی چاہئے۔۔۔

  2. Zarish Butt says:

    بہترین ورکشاپ جس نے ملک بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ ماشاءاللہ

  3. Zarish Butt says:

    ایک بہترین ایونٹ جس میں تمام لکھنے والوں کی خوب حوصلہ افزائی کی گئی۔ اپووا ایک بہترین ادبی تنظیم

  4. ماشاءاللہ اپووا نے اپنی بے مثال روائت برقرار رکھتے ہوئے ایک شاندار ایونٹ کا اہتمام کیا جس کے لیئے ہم علی بھائی اور زبیر سر کے ساتھ داتھ اپووا کی ساری ٹیم کے شکرگزار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *