“کیا ادب کی بنیاد غلط ہے؟”

ناز علی نواز (لکی مروت)

ادب ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ ہم کسی بھی دور میں ادب کی اہمیت سے انکاری نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ان کا دامن چھوڑ سکتے ہیں۔ ادب کی تاریخ کے اوراق میں اتنے معروف شاعر، کالم نگار، افسانہ نگار، ناول نگار اور مصنفین گزرے ہیں کہ ان کا نام سنتے ہی ہمارے دلوں میں ان کے لیے عزت خود با خود بڑھ جاتی ہے۔ ہم بھی انہی سے سیکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ کیونکہ ادب کی بنیاد انہی لوگوں نے رکھی اور ہم وقت کے ساتھ ساتھ اینٹیں رکھ کر انہیں اور بھی اونچائی تک پہنچا رہے ہیں۔ لیکن یہ بھی ایک کڑوا سچ ہے کہ ان میں کچھ لوگ ایسے بھی ہے جو اردو کی بنیاد کو ہی غلط کہہ رہے ہیں اور انہیں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مجھے نہیں پتا کہ آپ لوگ کو یہ بات کیسی لگ رہی ہوگی لیکن مجھے انتہائی بری لگی تھی یہ بات سن کر۔۔۔۔۔۔۔
اب میں آپ لوگوں کو پوری کہانی بتاتی ہوں۔ ایک گروپ تھا جہاں نئی اردو سکھائی جارہی تھی۔ ہمیں بھی وہاں کسی نے شامل کروایا تھا نئی اردو سیکھنے کے لیے مجھے یاد نہیں کہ وہ کون تھی۔ لیکن ہوا کچھ یوں کہ وہاں یہ کہا گیا کہ یہ اردو جو ہم نے اپنے بڑوں سے سیکھی ہیں اور جنہیں اب ہم آگے پھیلا رہے وہ غلط ہے۔ میں بہت حیران ہوئی یہ سن کر، میں بولی چلو ہوسکتا کہ ہم کچھ الفاظ غلط لکھ رہے ہو کیونکہ ہم نے ابھی لکھنا شروع کیا ہے لیکن آپ یہ نہیں کہہ سکتے کے اردو ادب میں جو الفاظ چل رہے ہیں وہ غلط ہیں۔ وہ لوگ کسی یونیورسٹی کا نام لے کر بولے کے فلاں یونیورسٹی کے بڑے بڑے پروفیسروں نے یہ کہا ہے کہ اردو کے یہ الفاظ غلط ہیں اور وہ لوگ اب خود بھی اس یونیورسٹی میں نئی اردو سیکھا رہے ہیں۔ مجھے انتہائی غصہ آیا میں بولی یہ کیا بات ہوئی؟ وہ لوگ خود بھی تو اسی پرانی اردو کو پڑھ کر پروفیسر بنے ہیں ناں۔۔۔۔۔۔تو وہ لوگ کیسے اردو کی بنیاد بدل سکتے؟ اور آپ لوگ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اردو ادب کے جتنے بھی معروف شاعر اور مصنفین ہیں وہ کیا سب غلط تھے؟ کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ آج تک جو اردو ہم نے سیکھی ہے وہ غلط ہے؟ باقی باتیں چھوڑیں یہ بتائیں کہ جو ہمارے قومی شاعر علامہ اقبال ہیں۔ جو پاکستان تو کیا ساری دنیا کے لیے ایک مثال ہیں کیا وہ غلط تھے؟ اس نے جو لکھا ہے کیا وہ غلط ہے؟
وہ بولے کیسی باتیں کررہی ہو؟ علامہ اقبال غلط کیسے ہوسکتے ہیں؟ ہم نے کب کہا کہ وہ غلط، ہم تو کہہ رہے ہیں کہ اردو میں یہ الفاظ اس طرح نہیں بلکہ اس طرح لکھے جاتے ہیں۔ ان لوگوں نے کچھ تصویریں بھی بھیجیں جو نئی اردو کی شاہکار تھیں۔ میں بولی تو وہی مطلب ہوا ناں۔۔۔۔۔پرانی اردو غلط مطلب پرانے سارے شاعر اور مصنفین غلط، اُردو غلط تو اس کو لکھنے والے بھی غلط ناں۔۔۔۔بات تو ایک ہی ہے آپ ذرا غور فرمائیں۔ یہ سن کر ان لوگوں نے کوئی جواب نہیں دیا اور میں نے بھی اس کے بعد وہ گروپ چھوڑ دیا۔
آپ لوگوں میں بھی اگر کوئی نئی اردو سیکھ رہا تو ایک بار یہ ضرور سوچنا کہ اچانک سے زبان کیسے غلط ہوسکتی ہے۔ ہمارے ادب کے وہ لوگ جنہوں نے اردو کی پہچان رکھی وہ کیسے غلط ہوسکتے ہیں؟ ایک بار ضرور سوچنا۔
میری نظر میں تو یہ اردو ادب کی بربادی کے خلاف سازش ہے اور کچھ نہیں، لوگوں کے دلوں میں اردو ادب کی بنیاد کو غلط ٹھہرانا اردو کی تاریخ کو نیچے گرانے کے برابر ہے۔

66,094 total views, 1,161 views today

3 Responses to “کیا ادب کی بنیاد غلط ہے؟”

  1. […] where can i buy cialis pills […]

  2. […] cialis for men […]

  3. […] how much for viagra […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *