انٹرویو۔۔ مریم چوہدری

اسلام علیکم میں ہوں ساجدہ چوہدری آل پاکستان رائیٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن تنظیم کی جانب سے ملک کی نامور شخصیات کا انٹرویو لینے کےلیے اپنے دلچسپ سوالات لیےحاضر ہوں انٹرویو کےلیے میرے ساتھ موجود ہیں مریم چودہری لاہور سے تعلق رکھنے والی ادبی دنیا کی بہت پیاری شخصیت انتہائی ق
“اپنے بارے میں کچھ بتائیے
(کب اور کہاں پیدا ہوئیں تعلیم مشاغل قریبی دوست وغیرہ وغیرہ ) 1995ء میں دنیا فانی میں قدم رکھا لاہور سی ایم ایچ میں پیدائش ہوئی ویسے تو میری فیملی لاہور سے تعلق نہیں رکھتی مگر میں نے آنکھ لاہور میں کھولی اور ساری عمر یہاں ہی گزاری سو میری پہچان میرا لاہور ہے آپ اسکو میری کمزوری بھی کہ سکتے ہو ۔
چونکہ لاہور ہی مکمل زندگی گزری تعلیم بھی لاہور سے حاصل کی ۔ حال ہی میں ایل ایل بی کی ڈگری مکمل کر کے شعبہ قانون میں بطور وکیل اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہوں ۔
وہ بچپن ہی تھا جب ہمارے مشاغل ہوتے تھے اب زندگی کو انتہائی مصروف پایا ہے مگر فرصت کے لمحات میں دوستوں کے چاۓ پینے کو ترجیح دیا جاتا ہے اور میرا خیال سے یہ ہی میرا مشغلعہ ہے ۔
دوست بہت سی ہیں بشری فرحان ، فاطمہ شیروانی ، نمرہ بٹ۔۔۔ ہر دوست کی اپنی حیثیت ہے مگر انعم خورشید انتہائی عزیز ہیں جو گزشتہ ٤ سالوں سے اپنی ازدواجی رشتے کی نسبت سے انگلینڈ شفٹ ہو چکی ہیں مگر آج تک مجھے اس سے دوری کا احساس نہیں ہوا وہ ہر لمحہ میرے دل کے قریب ہے ۔۔۔
: لکھنے کی ابتدا کب اور کس عمر سے کی اور سب سے پہلی تحریر کونسی لکھی ؟
لکھنے کا آغاز 2016 سے کیا اور میری پہلی تحریر تعلیم کے موضوع پر تھی کیوں کے میرے لیے تعلیم سب سے اہم پہلو ہے میں علم حاصل کرنے کے معملہ میں بہت لالچی ہوں ۔۔۔
آپ بتائیں فطرتاً کیسی انسان ہیں موڈی یا خوشگوار سی ؟
یقینناً خوش گوار ہوں مگر میں فطرتاً انتہائی reserved بھی میں بہت جلد کسی کو قبول نہیں کرتی ۔۔۔

: کس طرح کے لوگ آپ کو متاثر کرتے ہیں اور کس طرح کے لوگوں سے نفرت محسوس ہوتی ہے ؟
ہمیشہ کامیاب لوگ مجھے اچھے لگتے ۔۔۔ وہ لوگ جو کبھی ہمت نہیں ہارتے میں ان سے بہت متاثر ہوتی ہوں کیوں کے اتار چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہے ۔
اور جھوٹے لوگوں سے مجھے نفرت ہوتی ہے میں ان کی محفل میں دوبارہ بیٹھنا پسند نہیں کرتی ۔۔۔

آپ کے خیال میں تنقید کرنا ضروری ہوتا ادب میں کسی کی اصلاح کےلیے؟؟اور تنقید کرتے وقت کس چیز کا ہونا ضروری ہے ؟؟
میرا خیال سے تنقید کرنا ضروری نہیں ۔۔۔
اگر آپ تنقید کریں تو دل آزاری کا خیال رکھا جاۓ ۔
ادبی دنیا میں کن شخصیات سے آپ متاثر ہیں ؟
فیض احمد فیض کی شاعری سے عشق ہے ۔۔۔ منٹو کے افسانے ۔۔۔ جون ایلیا کی شاعری۔۔۔ منشی پریم چند ۔۔۔
آج تک جو لکھا اپنے لکھے سے مطمئن ہیں یا کوئی تشنگی کوئی کمی محسوس ہوتی ہے ؟

دیکھیں کمی ہر چیز میں رہ جاتی ہے میں نہیں سمجھتی میری کوئی بھی تحریر مکمل ہے یقینناً کوئی نہ کوئی کمی ہو گی ۔۔ ہاں مگر میں مطمئن ہوں ۔۔۔
اپنی تخلیقات ہمارے قارئین کے ساتھ بھی ۔شئیر کیجئیے آپنی کسی فیورٹ تحریر کا نام یا اپنی شاعری؟
حال ہی میں کتاب شایع ہوئی “رسمِ جدائی ” کتاب افسانوں پر مشتعمل ہے آخری افسانہ “ہم بھی کسی کا خواب تھے ”
میرا پسندیدہ افسانہ ہے ۔۔۔

آپ کو آپ کی اپنی کسی تحریر سے محبت ہوئی ؟
جی ہاں ۔۔ ایک افسانہ لکھا تھا “آخری چیخ ” مجھے اپنی اس تحریر سے محبت ہے کیوں کہ یہ لفظوں سے نہیں آنسوؤں سے تحریر کیا گیا ۔۔۔
اگر آپ کو اپنی شخصیت کو ایک لفظ میں لکھنے کا کہا جاۓ تو ؟
کونپل ۔۔۔

اپنے ساتھی لکھاریوں میں سے آپ کس کو پسند کرتی ہیں ؟
فاطمہ خان شیروانی دل کے قریب ہیں اور ان کی طرح ان کی تحریریں بھی ان کا انداز بیان دل کو بھاتا ہے حال ہی میں سفر نامہ کتاب کی شکل میں آیا “اے وادی کمراٹ” میں ان سے بہت متاثر ہوں

کسی انسان کی ایسی نصیحت جو آپ نے اپنے پلو سے باندھ لی ہو اور جو آپ کے کام بھی آئی ہو … ؟؟؟
جی میرے ہمسفر نے چاۓ کی میز پر سمجھایا تھا پریشانی اس وقت تک ہوتی جب تک حل نہ نکل جاۓ اس کے بعد وہ پریشانی نہیں رہتی جب سے یہ بات سمجھی ہوں میں کبھی پریشان نہیں ہوتی ۔۔۔
آپ کیا سمجھتی ہیں موجودہ دور میں عورت کا معاشی طور پر مضبوط ہونا کتنا ضروری ہے ؟
عورت کا معاشی طور پر مظبوط ہونا اتنا ہی ضروری ہے جتنا مرد کا ۔۔۔ عورت کو ماں کی شکل میں نئی نسل کو جنم دینا ہے اور ماں پہلی درس گاہ ہوتی ہے ۔۔۔

جو لوگ لکھنا چاہتے ہیں مگر آگے بڑھنے میں بے حد دشواریوں کا سامنا ہے انہیں کیا کہنا چاہیں گی ؟؟؟
یقیننا ان کی رہنمائی کرنی چاہیے اور جہاں تک ممکن ہو ان کے مسائل حل کرنے چاہیے تاکہ ان کی دشواریوں کا خاتمہ کیا جاۓ ۔۔۔

اپووا تنظیم کے لیے کچھ کہیں گے؟؟؟
اپووا بہترین پلاٹ فورم ہے لکھنے کے لیے ۔۔۔ اپوا سے میرا بہت اچھا تعلق ہے میں گزشتہ 3 سالوں سے منسلک ہوں اور ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کو ملا ۔۔۔ اپوا بہت اچھا کام کر رہی ہے ۔۔۔
لوگ نشانی کے طور پر اپنے پیچھے کچھ نا کچھ تو ورثے میں چھوڑتے ہیں آپ کیا چھوڑ کر جائیں گی ؟؟؟
ہر لکھنے والا اپنے الفاظ چھوڑ جاتا ہے مگر مجھے لگتا ہے میں لفظوں میں چھپا درد چھوڑ جاؤں گی ۔۔۔

ساجدہ چوہدری. ..بہت شکریہ اللہ پاک آپکو کامیابیاں نصیب فرمائے …..اللہ حافظ

981 total views, 6 views today

4 Responses to انٹرویو۔۔ مریم چوہدری

  1. ارسہ عنبر says:

    السلام وعلیکم
    ماشاءاللہ انٹرویو کو خوبصورت انداز میں قلم بند کیا گیا ہے. بہت خوشی ہوئی ایک ادبی شخصیت کا تعارف پڑھ کر ..ارسہ عنبر

  2. fatima says:

    مریم میرے دل کے انتہائی قریب ہیں۔نہایت ہی مخلص دوست جس کی ہمراہی پر مجھے ناز ہے۔

  3. عنبر says:

    مریم میری دوست تم ایسے ہی ترقی کرتی رہو ہمیشہ آمین

  4. Malka says:

    Masha Allah
    Buht zaberdst raha interview

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *