” قیمتی لمحے”

قیمتی لمحے ہر انسان کی زندگی کا وہ انمول تحفہ ہیں جنہیں دیکھنے،سوچنے،محسوس کرنے کا ہر فرد کا اپنا نظریہ ہے۔کچھ لوگ زندگی کی ہر چھوٹی چھوٹی کامیابی کو بہترین انداز میں جیتے ہیں اور ان خوبصورت لمحوں کو ماضی کے پنوں میں قید کر لیتے ہیں۔جب کبھی ایسےانسان زندگی کی مشکل راہ پر ہوں تو وہ ماضی کے انہیں حسین لمحات کو یاد کرکے اپنا حوصلہ وہمت بڑھاتے ہیں اور رب العزت پر توکل رکھتے ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا ان شاءاللہ۔جبکہ اس کے برعکس کچھ انسان بڑی منزل کی تلاش اور کامیابی حاصل کر نے کی چاہ انہیں زندگی کے حسین اور دل آمیز پل جینے کا موقع ہی نہیں دیتی اورجب وہ ان لمحوں کو کچلتے ہوےآگے بڑھتے ہیں تو مشکلیں ان کے مزاج کو سخت کر دیتی ہیں کیونکہ ان کا ماضی خوشی کے ان قیمتی لمحات سےخالی ہوتا ہے جنہیں وہ یاد کرکے اپنی دلجوئی کر سکیں۔
نتیجتاً یہ کہ ہمیں زندگی کے ہر لمحے کو اچھے سے گزانے کی کوشش کرنی چاہیے اور بےشک بہترین مددگار الللہ کی ذات ہے ۔
وقت چاہے اچھا ہو یا برا ،دونوں کے لمحات قیمتی ہیں کیونکہ اچھا وقت اچھے دوست کی طرح آگے بڑھنے اور کامیابی حاصل کرنے کا حوصلہ دیتا ہے جبکہ برا وقت صبر سے کام لینا اور اللّہ پر توکل کرنا سکھاتا ہے۔

وقت سے لمحہ لمحہ کھیلی ہے
زندگی اک عجب پہیلی ہے۔
سدرہ شہزادی
(سیالکوٹ)

3,040 total views, 80 views today

7 Responses to ” قیمتی لمحے”

  1. Saira says:

    Well done

  2. Farah Usman says:

    وقت اچھا ہو یا برا
    وقت کا کام ہے گزرنا تو پھر کیوں نہ اچھے طریقے گزار لیا جائے

  3. Khawaja Qasim Usman says:

    Great 👍👍👍👍👍👍👍

  4. khawaja khawar says:

    good

  5. Hania khan says:

    Ma Sha Allah
    Creative writing

  6. Saeed says:

    Superb
    Allah Apni Rehmat se mazeed nawaza apko

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *