لاہور پریس کلب،اپووا عہدیداران، سینئر صحافیوں اور لکھاریوں کے اعزاز میں تقسیمِ حُسنِ کارکردگی ایوارڈزکی تقریب

(لاہور)سرپرست اعلی آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی،صدر پنجاب انصاری متحدہ موومنٹ اور معروف تاجر رہنما زبیر احمد انصاری کی طرف سے لاہور پریس کلب،اپووا عہدیداران، سینئر صحافیوں،لکھاریوں اور متحدہ انصاری موومنٹ کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں حسن کارکردگی ایوارڈز کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سمیت دیگر عہدیداران کے علاوہ ڈی آئی جی پنجاب سید امین بخاری متحدہ انصاری موومنٹ سمیت آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداروں ایم ایم علی،حافظ محمد زاہد،محمد اسلم سیال،سفیان علی فاروقی،محمد توصیف ملک،عبداللہ ملک،عتیق سلیمانی،فاطمہ شیروانی،ثناء آغا خان،ریحانہ عثمانی،ثمینہ طاہر بٹ،حفصہ خالد،سحرش خان،مدیحہ جمال اور علیمہ عرفان کو بھی حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اپووا وفد کی جانب سے بھی زبیر احمد انصاری کی دونوں کتابوں ”فدایان محمد ﷺ” اور ”رموز کن فیکون”پر ان کو ایوارڈز پیش کئے گئے،اس موقع پر زبیر احمد انصاری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،اور ریاض انصاری جنرل سیکٹری انصاری متحدہ مومنٹ کی طرف سے زبیر انصاری کو سونے کا تاج پہنایا گیا اور اس پر وقار تقریب کے انعقاد پر پریس کلب کے عہدیداران سمیت دیگر شرکاء نے ان کا شکریہ ادا کیا اور فروغ ادب کے لیے زبیر احمد انصاری کی کاوشوں کو سراہا۔

768 total views, 6 views today

One Response to لاہور پریس کلب،اپووا عہدیداران، سینئر صحافیوں اور لکھاریوں کے اعزاز میں تقسیمِ حُسنِ کارکردگی ایوارڈزکی تقریب

  1. ماشاء اللہ یہ ایک پروقار تقریب تھی۔ اپوا نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ہم لکھاریوں کو ایک اور خوبصرت تحفے سے نوازا جس کے لیئے ہم سر زبیر علی بھائی اور اپووا کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *