کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کئی مزدور جاں بحق ہوگئے

کوئٹہ (اپووا نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین مزدوروں کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منگچر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں تین افراد فائرنگ کے نتیجے میں موت کے منہ میں چلے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے بور پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی جس سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک مزدور زخمی ہو گیا ہے۔فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔لیویز اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قلات اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق مزدور بورنگ پر کام کر رہے تھے۔لیویز حکام کا مزید کہنا ہے کہ تاحال فائرنگ کی وجہ بتانا قبل از وقت ہو گا۔

867 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *