آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا)نے اینڈرائیڈ ایپ لانچ کردی

لاہور (اپووا نیوز)آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا)نے اینڈرائیڈ ایپ لانچ کردی ۔ صحافیوں اور لکھاریوں کی نمائندہ ملک گیر ادبی تنظیم آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اینڈرائیڈ ایپ لانچ کردی ہے مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن امین رضا مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپووا نے بہت کم عرصہ میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ زبیراحمد انصاری کی سرپرستی ، ایم ایم علی کی قائدانہ صلاحیتوں اور بہترین ٹیم کا نتیجہ ہے اس ایپ کے ذریعے صرف ایک کلک پر آپ تنظیم کی ویب سائیٹ، سوشل میڈیا نیٹ ورک، یوٹیوب چینل، ممبر شپ فارم ودیگر سہولیات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپووا نئے لکھنے والوں کیلئے ہرسال تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرتی ہے جس میں ادب سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات تربیتی لیکچر دیتی ہیںانہوں نے مزید بتایا کہ ان شا ءاللہ بہت جلدہم یوٹیوب نیوزچینل اورہفت روزہ اخبار کا بھی آغاز کررہے ہیں

1,227 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *