کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور گرفتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،افضل منشا

ڈسکہ(اپووا نیوز)سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشاءنے کہا ہے کہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور گرفتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے سلیکٹڈ حکمران اس قدر گھبرا چکے ہیں کہ انہیں دن کو تارے اور رات کو پی ڈی ایم کے جلسوں میں کورونا نظر آتا ہے ، یہ جو کام خود کریں وہ جائز اور اگر کوئی دوسرا کرے تو وہ ناجائز نظر آتا ہے 13 دسمبر کو لاہور میں ہونیوالا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ آفس منشاءپلازہ میں کارکنوں کے ساتھ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا تبدیلی سرکار نے اڑھائی سال میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا بلکہ وزیراعظم کا کچن چلانے والوں کو اربوں کھربوں کا فائدہ پہنچایا گیا جس سے ملکی معیشت تباہ اور عوام کنگال ہو گئے ،کرائے کے ترجمانوں نے مال اکھٹا کر لیا ہے اور اڑان بھرنے کو تیار ہیں لیکن پاکستان کے عوام انہیں بھاگنے نہیں دیں گے اور ان سے پائی پائی وصول کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ سے خواجہ محمدآصف کی قیادت میں ہزاروں کارکنان لاہور جلسہ میں پہنچیں گے

288 total views, 6 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *