احساس کفالت پروگرام کے سروے کے دوران ٹیچرز کی گرفتاریوں کے خلاف اساتذہ کا احتجاج

ڈسکہ(اپووا نیوز)احساس کفالت پروگرام کے سروے کے دوران ٹیچرز کی گرفتاریوں کے خلاف اساتذہ کا احتجاج، اساتذہ نے ٹریننگ اور سروے کا بائیکاٹ کردیا حکومت کی طرف سے مستحق افراد کی مالی امداد کے احساس کفالت پروگرام کا سروے کرتے تین اساتذہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور تھانے لیجاکر بند کردیا جس کے خلاف ضلع بھر کے اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر احتاجی مظاہرہ کیا پنجاب ٹیچر یونین کے رہنماﺅں میاں محمدشفیق، سرفرازنواز بھلی ،ریاست علی،محمدسعید میو،حافظ شوکت علی،محمدالیاس ودیگرنے کہا کہ ہمارے 7گھنٹے تھانے میں بندکرکے اساتذہ سے پولیس گردی اور ہتک عزت کارویہ اختیار رکھا گیا جس کی وجہ سے احساس کفاکت پروگرام کی ٹریننگ اور سروے کا بائیکاٹ کیا گیا ہے ٹیچرز راہنماوںنے پروگرام لانچ ہونے کے باوجود ڈپٹی کمشنر تک کے لاعلم ہونے اور پولیس اصلاحات پر سوال اٹھا دیئے ہیں اورکہا ہے کہ احتجاج تحفظات دور کرنے اورمکمل سیکیورٹی دینے تک جاری رہے گا

474 total views, 6 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *