سونے کی قیمت میں یکدم 1300 روپے کا بڑا اضافہ

لاہو: (اپووانیوز) ملک بھر کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں یکدم 1300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت میں 33 امریکی ڈالر کی بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں نئی قیمت 1864 ڈالر ہو گئی ہے عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹوں میں نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 3 سو روپے ہو گئی ہے دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1115 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمت 95 ہزار 422 روپے پر ہو گئی ہے ا±دھر فی تولہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1220 روپے کی سطح پر برقرار ہے

282 total views, 6 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *