خیبرپختونخواہ حکومت کا ایم ڈی خیبر بینک کو ہٹانے کا فیصلہ

پشاور (ڈیلی پیغامِ پاکستان آئن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے خیبر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر شمس القیوم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ نئے ایم ڈی کی تقرری کے لئے جلد ہی اشتہار دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر بینک کے ایم ڈی کو عہدے سے ہٹانے سمیت کئی پالیسیوں کی منظوری دی گئی۔صوبائی کابینہ کے مطابق ایم ڈی خیبر بینک نے وزیر خزانہ کے خلاف اخبار کو اشتہار دے کر ملازمتی معاہدے کی خلاف ورزی کی جب کہ شمس القیوم کو 7 دن میں پوزیشن کلئیر کرنے کے لئے نوٹس جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایم ڈی خیبر بینک شمس القیوم نے وزیر خزانہ مظفر سید کے خلاف اخبار میں اشتہار چھپوایا تھا جس میں وزیر خزانہ پر کرپشن اور اقربا پروری کے الزامات لگائے گئے تھے۔

758 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *