“مسائل حل کرنے کے 21 اصول”

از قلم روبیہ مریم روبی

برائن ٹریسی ایک کینیڈین موٹیویشنل سپیکر ہیں۔ان کی بہت سی تصانیف ہیں۔جو کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔مجھے ان کی کتاب “مسائل حل کرنے کے 21 اصول ” بہت پسند آئی۔اس کے مترجم ملک اشفاق ہیں۔اور یہ کتاب مارکیٹ میں 300 میں دستیاب ہے۔اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ان لوگوں کی مدد کر سکتی ہے جو ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔اور ان لوگوں کی بھی جو خوشحال ہونا چاہتے ہیں۔دنیا میں سر اٹھا کر جینا چاہتے ہیں۔اپنے دم پر جینا چاہتے ہیں۔اور جن کی خود داری اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ کسی سے مدد کے لیے ہاتھ پھیلائیں۔برائن ٹریسی نے ہر قسم کے طبقے کی کامیابی کے لیے جو اصول وضع کیے ہیں ان میں سے چند ایک کو اپنے الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کروں گی۔تاکہ نہ صرف لوگ ان اصولوں سے آگاہی حاصل کریں بل کہ معاشرے میں عزت بھی حاصل کر سکیں۔برائن ٹریسی کے نزدیک پرسکون رہنا بہت اہم ہے۔اپنے اندر کے شور اور طلاطم کو کسی گہرے جوہڑ کے پانی کی طرح شانت کیجیے۔اپنی قدرتی خداداد صلاحیتوں پر بھروسہ کیجیے۔اس کے علاوہ انسان کو آگے بڑھنے کے لیے اپنے آپ میں جرات بھی پیدا کرنی چاہیے۔ نورمن ایف ڈیکسن کا قول ہے کہ جرات کی پہچان خوف پر غلبہ پانے سے حاصل ہوتی ہے۔اس لیے اپنے آپ کو جاننا از حد ضروری ہے۔کیوں کہ اپنے آپ کو جان کر اور خود پر قابو رکھ کر ہی کامیابی کے تمام مراحل طے کیے جا سکتے ہیں۔ہم میں سے بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں سے تبادلہ خیال نہیں کر سکتے کیوں کہ دوسروں کے ساتھ شیئرنگ کرنا ایک فن ہے۔اس فن سے بہت سے لوگ محروم ہوتے ہیں۔یہ محرومی زیادتی تب بنتی ہے جب ہم گفتگو کا فن سیکھنے کی سعی نہیں کرتے۔اس فن سے شناخت ہر کس و ناکس کے لیے لازم و ملزوم ہے۔برائن ٹریسی کہتے ہیں کہ کامیابی میں جتنی بھی حائل رکاوٹیں ہوتی ہیں ان کی شناخت بھی کرنی چاہیے۔یہ بات بجا ہے کیوں کہ ہم بعض اوقات اندر کی گلاٹیوں کو نہیں سمجھ پاتے۔نہیں معلوم ہوتا کہ کیوں خوف زدہ ہیں۔خوف کو قابو میں لانے کی کاوش کرتے کرتے طبع میں غصہ آ جاتا ہے۔غصے کو مینج کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو شرمیلا پن آ وارد ہوتا ہے۔اس اثنا میں بعض اوقات لوگ ہم پر بھروسہ کرنا چھوڑ چکے ہوتے ہیں۔ان مسائل پر قابو پانے کے لیے اپنے نفس کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔اس لیے اپنی چیزوں کو سادہ کیجیے ۔اپنی توانائیوں کا درست استعمال کرنا سیکھیے۔لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعلقات استوار کیجیے۔تاکہ آپ کو نہ صرف کامیابی ملے بل کہ کام کرنے کے زیادہ اور بہتر مواقع میسر آ سکیں۔اللہ آپ سب کا خامی و ناصر ہو۔

74,489 total views, 1,128 views today

4 Responses to “مسائل حل کرنے کے 21 اصول”

  1. cialis mg says:

    […] buy cialis cheap […]

  2. […] cialis discount offers […]

  3. […] buy viagra from pfizer […]

  4. […] is generic cialis available in canada […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *