علی سد پارہ 7ہزار بلندی تک جا کر لاپتہ، تلاش جاری تاحال پتہ نہ چلا سکا

نامور پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ اور اُن کی ٹیم کا 7 ہزار میٹر کی بلندی تک پہنچ کر لاپتہ ہو گئی۔ ان تما کوہ پیماؤں کی تلاش جاری ہے مگر تاحال پتہ نہ چل سکا کہ وہ کہاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کےلیے نکلی ٹیم اب تک واپس نہیں پہنچ سکی ہے۔
ذرائع کے مطابق علی سدپارہ اور ٹیم کی تلاش میں تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی، ہیلی کاپٹرز کے ذریعے7 ہزارمیٹر کی بلندی تک تلاش کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کےٹو پر موسم خراب اور ہوا تیز ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تلاش کا عمل متاثر ہورہا ہے۔ علی سدپارہ اور ٹیم انتہائی بلندی سے اب تک واپس نہیں پہنچ سکے۔ علی سد پارہ کے ساتھ غیر ملکی کوہ پیما بھی ہیں۔ ان غیر ملکی کوہ پیماوں کا تعلق آئس لینڈ اورچلی سے ہے۔
ذرائع کے مطابق علی سدپارہ کا بیٹے ساجد سدپارہ واپس کیمپ ون پہنچ گئے ہیں، انہیں لینے کے لیے ٹیم بیس کیمپ سے روانہ ہوئی تھی۔

72 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *