کشمیر پکار رہا ہے

یہ سچ ہے ایک مریض کےلیے ہمارے تسلی کے چند میٹھے لفظ بہت معنی رکھتے ہیں اسے اپنی بیماری سے لڑنے کی۔ہمت ملتی ہے مگر یہ حقیقت ہے بعض اوقات کسی موزی بیماری کا زہر جسم کے کسی حصے میں پھیل جائے باقی جسم کے حصے کو اس زہر سے محفوظ رکھنے کےلیے جسم کے حصے کو کاٹ دینا پڑتا ہے کشمیر کی مثال بھی ٹھیک اسی مریض کی طرح ہے پچھلے 73سالوں سے بہت ہوگیا یہ زنجیروں کے علامتیں بنانا ریلیاں نکالنا تقریریں نعروں اور نغموں سے کشمیر کی عوام سے اظہارِ ہمدردی اور یوم یکجہتی منانا اب ان محبتوں کو عملی طور پر ثابت کرنے کا دور ہے اب ضرورت اس امر کی ہے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک۔کشمیر میں ہوتے ظلم کے خلاف جہاد لڑیں یہ وہ وقت ہے جب بھارتی افواج نے زبردستی کشمیر پر قابض ہو کر ہمارے مسلمان بے گناہ بہن بھائیوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے ہمارا مذہب ہمارا ضمیر پکار رہا ہے جہاد فرض ہوچکا ہے ایسے میں یہ احتجاجی ریلیاں لفظی تسلیاں کشمیر کے دکھ اور درد کی دوا کسی صورت نہیں ہے ہمارے حکمرانوں اور پاک افواج کا فرض ہے وہ اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ظلم کے خلاف جنگ کریں کب تک کشمیری بوڑھے بزرگ اپنے جوان۔بیٹوں کی لاشیں بچائے روتے رہیں گے کب تک اپنے آنکھوں کے سامنے اپنی عورتوں کی عصمت لوٹتے دیکھتے رہیں گے کب تک۔معصوم بچے بے دردی کے ساتھ شھید ہوتے رہیں گے کب تک مائیں بہنیں آپنے جگر کے گوشوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے بےدردی سے شھید ہوتا دیکھیں گی کیوں اس ظلم۔کی کوئی حد نہیں کیوں کشمیر کا کوئی وارث نہیں کہاں گئی ہماری لاکھوں کی افواج اور ایٹمی قوت کہاں گیا مسلمانوں کا وہ عقیدہ وہ غیرت وہ جزبہ جہاد کہاں ہیں مسلمان؟؟ کیا ہم ڈر گے ؟کیوں ہمارے ایمان۔اتنے۔کمزور ہوگے کے ہم۔ایک موت کے ڈر سے کشمیر پہ۔ہوتا ظلم اپنی۔انکھوں سے دیکھ رہیں ہیں جتنی ریلیاں یوم یکجہتی کو منانے میں نکالی گئی یہ ریلیاں ہمیں اپنے سوئے ہوئے حکمران طبقے کو جگانے کےلیے نکالنی چاہیے ملک میں ٹریفک جام ہونا چاہیے شہر بند ہونے چاہیے پارلیمنٹ کی دیواریں یہ نعرے سنیں جہاد کریں کشمیر بچائیں عوام کو چاہیے اسی جذبے کو ان نعروں کو یہ تقریریں اپنا روخ موڑیں افواج پاکستان اور حکمرانوں کو للکاریں خدا را کچھ کرنا ہی کشمیر کےلیے تو عملی کریں یہ خالی نعرے بازی امت مسلمہ کےلیے باعث شرمندگی ہے قیامت والے دن کیا منہ دیکھانا ہے اپنے خدا اور محمد کو ؟مورخ لکھیں گے پاکستان کی تاریخ میں ایک دور وہ بھی آیا جب حکمرانوں کو تلوار اٹھا کر جہاد کےلیے نکلنا تھا انہوں نے تقریروں اور نعرے بازی لگا کر بزدلی بے حسی اور بیغیرتی کی مثال قائم کر دی
ساجدہ چوہدری

3,186 total views, 30 views today

2 Responses to کشمیر پکار رہا ہے

  1. malak says:

    اللہ پاک کشمیریوں کی مدد فرمائیں
    بہت خوب ساجدہ صحیح کہا

  2. Saba Rana says:

    بہت خوب ساجدہ اللہ پاک مدد فرماٸیں الہی آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *