ڈسکہ وزیر آباد روڈ کی تعمیر نہ کرنے پرسینکڑوں افرادکا اڈا کنڈن سیان پر احتجاج

ڈسکہ(اپووانیوز)ڈسکہ وزیر آباد روڈ کی تعمیر نہ کرنے پرسینکڑوں افرادکاحکومتی نمائندوں اورمحکمہ ہائی وے کیخلاف اڈا کنڈن سیان پر احتجاج ،سڑک بناﺅ ووٹ لوحکومت اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی ،ٹریفک جام رہی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ وزیر آباد روڈ روڈ این اے 75اور پی پی 51کے حلقوں پر مشتمل ہے اور دونوں حلقوں میں عنقریب ضمنی الیکشن متوقع ہیں عرصہ دراز سے سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہےں روڈ کھنڈر بننے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں محکمہ ہائی وےز اور حکومتی نمائندوں کی عدم دلچسپی کی بنا پر سٹرک کی تعمیر نہ ہونے پر اڈا کنڈن سیان پر سینکڑوں افراد نے علاقہ مکینوں نے احتجاج کیااور سٹرک بناﺅ ووٹ لو اور حکومتی نمائندوں کیخلاف خوب نعرے بازی کی گئی ،پی ٹی آئی رہنما وسابق چیئرمین سعید اللہ سیان ،کونسلرعابد حسین چیمہ،نصیر احمد چیمہ،حاجی آفتاب اظہر ،عصمت اللہ چیمہ،عرفان اللہ چیمہ،رمضان بل، میاں ناصر،سیٹھ مشفق الرحمن،امجد علی سندھو،حافظ فیصل سیان ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی نمائندوں کی چشم پوشی کی وجہ سے گزشتہ 10سالوں سے ہمارے علاقہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہر الیکشن میں ہم سے سٹرک کی تعمیر کے نام پر ووٹ لیے جاتے رہے لیکن منتخب ہوکر سب وعدے ماضی کا قصہ بن گئے اور ہر دور حکومت میں ہم سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے پی ٹی آئی حکومت سے ہمیں بڑی اُمیدیں وابستہ تھیں جو پی ٹی آئی قیادت کی حلقہ میں ترقیاتی کاموں میں عدم دلچسپی کی وجہ سے دم توڑی رہی ہیں اگر حکومت وقت نے اس سٹرک کی تعمیر نہ کروائی تو متوقع ضمنی الیکشن میں نتائج خطر ناک ہونگے

225 total views, 12 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *