نواحی موضع گوجرہ کی گلیوں میں کھڑا گندہ پانی مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا

ڈسکہ(اپووانیوز)نواحی موضع گوجرہ کی گلیوں میں کھڑا گندہ پانی مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا کئی کئی فٹ کھڑے گندے پانی کی وجہ سے نمازیوں سمیت راہگیروں کو گزرنے میں شدید مشکلات کاسامنا ہے کئی بچے بوڑھے پانی میں گر کر زخمی ہوچکے ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے کھڑے گندے پانی کی وجہ سے گلیاں جوہڑ بن چکی ہیںاور یہاں پر مکھیاں مچھر پرورش پارہے ہیں جو مختلف بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں نہ تو کوئی سیاسی شخصیت اور نہ ہی اسسٹنٹ کمشنر اس طرف توجہ دے رہے ہیںسراپااحتجاج اہل دیہہ نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

939 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *