ارتغل کے ساتھ فراڈ کرنے والا سیالکوٹ کا نوسر باز گرفتار

سیالکوٹ(اپووا نیوز)سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شہری کاشف نے اینجن التان کو کہاکہ پارٹی کی طرف سے پانچ لاکھ ڈالر کا چیک آچکا ہے۔ آپ ترکی پہنچیں تو چند دنوں میں آپ کو پیسے مل جائیں گے لیکن جب انگین التان نے ترکی جا کر کاشف سے رابطہ کیا تو کاشف کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔ بعد ازاں ترک اداکار نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ کاشف سیالکوٹ کا نوسر باز ہے اور اس کے خلاف اس سے قبل بھی فراڈ کی بہت سی ایف آئی آرز درج ہیں۔دریں اثنا پولیس ذرائع کے مطابق اینجن التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔

201 total views, 12 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *