ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

اسلام ا?باد (اپووا نیوز) جنونی بھارت کے ہاتھوں امن غارت لائن آف کنٹرول پر پھر شرانگیزی بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا گیا ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس سے لانس نائیک طارق اور سپاہی زروف جام شہادت نوش کرگئے پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فورسز کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے

114 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *