وزارت صحت نے کورونا ویکسین مارچ 2021ءمیں متعارف کرانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (اپووا نیوز) وفاقی وزارت صحت نے کورونا ویکسین مارچ 2021ءمیں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے ویکسین کن لوگوں کو لگائی جائے گی؟ اس کی قیمت کیا ہونی چاہیے؟ اور یہ ویکسین کن مراحل سے گزر کر عوام تک پہنچائی جائے گی؟ اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا اپووا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاو¿ اور ویکسین کے ممکنہ حصول کیلئے پاکستانی حکومت نے اس کا طریقہ کار طے کر لیا ہے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن پلان کے تحت مارچ 2021ءمیں ویکسین پاکستان میں دستیاب ہوگی صرف ایک یا دو ممالک نہیں بلکہ مختلف ممالک سے ویکسین کے لیے رابطے میں ہیں ان کا کہنا تھا کہ ویکسین بنانے والے تمام بڑے اداروں سے رابطے میں ہیں ویکسین خریدنے کے لیے پیسے مختص کرنا بہت اہم تھا جو کر لیے گے ہیں کورونا ویکسین کی خریداری معمول کی خریداری کے طرز پر نہیں ہوگی انہوں نے بتایا کہ دوا کی خریداری کے لیے دیکھیں گے کہ سودمند ویکسین کون سی ہے ویکسین کی خریداری کے بعض پہلوو¿ں پر فیصلہ کرنا تھوڑا مشکل ہے ماہرین کی آرءا کو دیکھ کر کمیٹی ویکسین کی خریداری کا حتمی فیصلہ کرے گی معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مہم 3 مراحل میں چلائی جائے گی ویکسین ای پی ائی پروگرام کے طرز پر ہی فراہم کی جائے گی پہلے مرحلے میں طبی عملے کو جبکہ دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی

123 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *