جلسہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا سڑک پر ضرور ہوگا،مریم نواز شریف

لاہور (اپووا نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا سڑک پرجلسہ ضرور ہوگا، حکومت کورونا نہیں اپوزیشن سے ڈر رہی ہے ناکوں اور رکاوٹوں سے ان کا خوف عیاں ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا، حکومتی وزرا ءکی جانب سے جلسے ہو رہے ہیں کیا جماعت اسلامی کے جلسے میں کورونا نہیں پھیلا ؟ مریم نواز جیل کاٹ چکی دوبارہ گرفتاری سے ڈر نہیں کسی کو شک نہیں یہ حکومت جانیوالی ہے مریم نواز کا کہنا تھاکہ رکاوٹیں دیکھ لیں، یہ سب حکومتی خوف کی علامات ہیں جلسہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا باہر ضرور ہوگا گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو بیٹیاں باہر نکلتی ہیں ملتان میں (ن) لیگ سے پہلے پولیس کا جلسہ ہو رہا ہے پولیس والے بھی عوام سے تنگ ہیں حکومت کورونا سے نہیں اپوزیشن سے ڈر رہی ہے عمران خان اپنی نوکری بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں

123 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *