نومنتخب ممبر بار کونسل راحیل کامران چیمہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

ڈسکہ(اپووا نیوز)نومنتخب ممبر بار کونسل راحیل کامران چیمہ نے کہا ہے کہ میں اپنی کامیابی پر جہاں دوست احباب کا مشکور ہوں وہاں اللہ پاک کا کروڑ ہاشکرگزار ہوں جس نے مجھے اس کامیابی سے نوازا میںمحبتیں بانٹوں گا اور وکلاءکے وقار کو بلند کروں گا ڈسکہ بار میرا فخر ہے اور ڈسکہ بار سمیت دیگر بارز کا بھی مشکور اور ان کی محبتوں اور شفقتوں کا ہمیشہ مقروض رہوں گاان خیالات کااظہار انہوں نے سابق صدر بار طاہر رﺅف کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ وشکرانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈسکہ بار نے میرا تاریخی استقبال کیا وہ مجھے مدتوں یاد رہے گا میں سیاسی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کا سپاہی ہوں اور اپنے محبوب قائد ذولفقار علی بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوںاس موقع پر جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے گئے صدر بار سید عمران حیدر نے راحیل کامران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راحیل کامران کی کامیابی بلاشبہ تاریخی کامیابی ہے اور امید ہے کہ وہ پنجاب بار میں ڈسکہ بار کی بہترین نمائدگی کریں گے سابق صدر بارطاہر رﺅف نے کہا کہ راحیل کامران پنجاب بار کونسل میں سب سے کم عمر ممبر ہیں اور ان میں بیشمار صلاحیتیں ہیں جنہیں بروئے کار لاکر وہ وکلاءکے حقوق کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے تقریب سے سابق صدور بارچوہدری شکراللہ گھمان ، احسان اللہ گھمن، ناصر علی گھمن، چوہدری فقیر سائیں ،سابق جنرل سیکرٹریز بار جمشید سرفراز ساہی،سعیدسرور بریار، سابق ممبر پنجاب بار جلیل قیصر ناگرہ، ارشد میو، محمدآصف رضی، ثروت ڈار ودیگر نے بھی خطاب کیا

186 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *