ملتان جلسہ میں سٹی صدر محمدافضل منشاءکی ضلعی قیادت کے ہمراہ بھرپور شرکت

ڈسکہ(اپووا نیوز)ملتان جلسہ میں سٹی صدر محمدافضل منشاءکی ضلعی قیادت کے ہمراہ بھرپور شرکت۔ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کیلئے سٹی صدر مسلم لیگ ن محمد افضل منشائ، ضلعی جنرل سیکرٹری سید شجاعت علی پاشا،ڈویژنل سینئر نائب صدر محمد فاروق گھمن ،ضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری تنویر اختر، ضلعی صدرخواتین ونگ و ایم پی اے محترمہ گلناز شجاعت پاشا ودیگرکے ہمراہ گزشتہ روزروانہ ہوئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوریا بستر گول ہونے کے خوف سے سلیکٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ہم اپنے محبوب قائد کی بیٹی دختر پاکستان کے ساتھ ساتھ ہیں قوم کی یہ بہادر بیٹی ووٹ کی عزت کی خاطر میدان میں نکلی ہیں ہمیں جلسوں میں بھرپور شرکت کرکے اس کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں

162 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *