ملکی حالات بہتر بنانے کیلئے قومی ڈائیلاگ ضروری ہے، شہباز شریف

لاہور (اپووا نیوز) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کا ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر، ملکی حالات بہتر بنانے کے لیے قومی ڈائیلاگ ضروری ہے میاں شہباز شریف نے یہ بات اپنی والدہ کے رسم قل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہاتھوں پاکستان کی تباہی ہو چکی، معیشت خراب ہو گئی ہے ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایک صحافی نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا کہ ملکی معاملات ٹھیک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میری ضمانت کرائیں پھر بتاو¿ں گا، ابھی تو پیرول پر رہا ہوں ان کا کہنا تھا کہ حالات بہت خراب ہو چکے ہیں اجتماعی کاوش سے ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں نیشنل ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے اگر ملک کے حالات کو بہتر بنانا ہے تو تمام سیاسی جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کرنا ہوگا نہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاست میں زہر گھول دیا اب ہر بات گالی سے شروع اور گالی پر ہی ختم ہوتی ہے اس موقع پر شہباز شریف نے اپنی والدہ کی یادیں بھی صحافیوں سے ڈسکس کیں اور کہا کہ بچپن میں کبھی ڈانٹتی تھیں، پھر پیار کرتی تھیں میری والدہ خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ایک جیسیی تھیں کسی کیساتھ کوئی تفریق نہیں کرتی تھیں

111 total views, 3 views today

One Response to ملکی حالات بہتر بنانے کیلئے قومی ڈائیلاگ ضروری ہے، شہباز شریف

  1. ameen raza says:

    umda

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *