مخالفین این آر او حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد (اپووا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران غیر جمہوری سیاسی قیادت سے مقابلہ ہے جب سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی ضرورت ہے اپوزیشن جلسے کرنا چاہتی ہے مخالفین کو شہریوں کی زندگی کی فکر نہیں ان کا واحد مقصد لوٹ مار کی دولت کو بچانا ہے، این آر او حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ سیاسی قیادت عوام کی بہتری کے لئے کسی بھی اچھے کام کا حصہ نہیں بنی وزیراعظم نے کہا کہ ان “قائدین” کو عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں انہوں نے قومی دولت لوٹ کر انہیں مزید غریب بنایا اپوزیشن کے نام نہاد “لیڈرز” بڑے محلوں میں شاہانہ زندگی بسر کررہے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوں کو یہ منصب بھی خاندان سے وراثت میں ملا ہے اب ان کا واحد مقصد اپنے خاندانوں کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا ہے جب ہم نے غریب لوگوں کے روزگار اور معیشت کو تباہی سے بچانے کے لئے سمارٹ لاک ڈاو¿ن کیا تو ان “لیڈرز” نے مکمل لاک ڈاو¿ن کا مطالبہ کیا کورونا کی نئی لہر میں دوبارہ سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی ضرورت ہے تو یہ جلسے کرنا چاہتے ہیں یہ سمجھتے ہیں این آر او کے لئے ہم پر دباو¿ ڈالنے کا یہ آخری موقع ہے یہ این آر او حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لیڈرز نے اپنی زندگی میں کبھی ایک دن بھی کام نہیں کیا ان کے “شاہی” طرز زندگی کا انحصار براہ راست اس ناجائز، غیرقانونی طور پر حاصل شدہ دولت پر ہے

99 total views, 3 views today

One Response to مخالفین این آر او حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، عمران خان

  1. ameen raza says:

    Good Reporting

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *