چیئرمین پریس کلب سید رضوان مہدی کو بہترین صحافتی خدمات پر مولانا ظفر علی خان ایوارڈ سے نوازا گیا

ڈسکہ(اپووا نیوز)چیئرمین پریس کلب سید رضوان مہدی کو بہترین صحافتی خدمات پر مولانا ظفر علی خان ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ وزیرآباد پریس کلب کے زیراہتمام بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی صحافتی وملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے مزار پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں مولانا ظفر علی خان کی پڑپوتیوں ودیگر اہل خانہ نے بھی شرکت کی اس موقع پر شعراءکرام نے ان کے اعزاز میں مشاعرہ پیش کیا جبکہ۔ چیئرمین ڈسکہ پریس کلب سیدرضوان مہدی کو بہترین صحافتی خدمات پر مولانا ظفر علی خان ایوار ڈ سے نوازا گیاسید رضوان مہدی کی قیادت میں صحافتی وفد نے مولاناظفر علی خان کے مزار پر حاضری دی اور ان کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی تقریب میںاراکین پریس کلب وزیرآباد سمیت دیگر شہروں سے بھی صحافیوں ولکھاریوں نے بھرپور شرکت کی

117 total views, 3 views today

One Response to چیئرمین پریس کلب سید رضوان مہدی کو بہترین صحافتی خدمات پر مولانا ظفر علی خان ایوارڈ سے نوازا گیا

  1. ameen raza says:

    Nice

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *