صوابی میںزمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق

صوابی (اپووا نیوز) صوابی کے علاقہ چھوٹا لاہور میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو فریقین کے مابین سابقہ ایم پی اے کے حجرے میں جائیداد کے سلسلے میں جرگہ ہو رہا تھا، اس دوران فائرنگ سے چھ لوگ موقع پر ہی مارے گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاسکے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر8 ہوگئی فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کیس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے

105 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *