مولانا ظفر علی خان ایک بہترین خطیب، باکمال شاعر اور انشا پرداز بھی تھے۔اپووا

لاہور(اپووا نیوز)سرپرست زبیراحمد انصاری، مرکزی صدر ایم ایم علی اورمرکزی جنرل سیکرٹری امین رضا مغل نے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مولانا ظفر علی خاں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک آزادی صحافت کے بغیر ادھوری ہے مولانا ظفر علی خاں کو ہندو ساماراج کا ظلم و جبر صحافت سے نہ ہٹا سکااور ہندو سامراج کے دورِ حکومت میں مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کرنے کے لیے شب و روز وقف کیا ان کے پایا استقلال میں ذرہ بھر بھی لغزش نہ لا سکے ان کی دینی ملی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگابرصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں مولانا ظفر علی خان کو ایک جیّد صحافی، ادیب اور تحریر و تقریر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے قلم کار کی حیثیت سے یاد کیا جاتا ہے میںمولاناظفر علی خاں کواپنی تحریر و تقریر کی وجہ سے کئی مشکلات جھیلنا پڑیں اور ان کے اخبار زمیندار کو بندش کا سامنا کرنا پڑا یہ سلسلہ یہیں تک محدود نہیں تھا بلکہ مولانا نے متعدد مرتبہ قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں، لیکن اپنے مقصد سے پیچھے نہیںہٹے مولانا نے اپنے اخبار زمیندار کے ذریعے تحریکِ پاکستان کے لیے بے مثال خدمات انجام دیںمولانا ظفر علی خان ایک بہترین خطیب، باکمال شاعر اور انشا پرداز بھی تھے۔ ان کے اداریوں کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی تھی اور ہر خاص و عام کی توجہ حاصل کرتے تھے ان کی متعدد تصانیف منظر عام پر آئیں جن میں نثری اور شعری کے مجموعے شامل ہیں اس موقع پرحافظ محمدزاہد، محمداسلم سیال ، سفیان علی فاروقی ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا اورمولانا ظفرعلی خاں کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

231 total views, 3 views today

One Response to مولانا ظفر علی خان ایک بہترین خطیب، باکمال شاعر اور انشا پرداز بھی تھے۔اپووا

  1. ساجدہ چوہدری says:

    گریٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *