تعلیم پر کرونا کے اثرات از قلم۔ علیمہ جبین

کرونا کی وبا ءنے اس سال جس قدر نقصان تعلیمی میدان میں کیا ہےشائد ہی کسی اورفیلڈ میں کیا ہو۔6ماہ کے لاک ڈاو¿ن کے بعد بمشکل تو سکول اوپن ہوئے تھے ابھی تو صحیح طور پر بچوں کو انکے تعلیمی معیار تک لا بھی نہیں پائےتھے کہ پھر سے لاک ڈاو¿ن کی افواہوں نے سر اٹھا لیا اور یہ افواہیں گردش کرتے کرتے کب حقیقت کا روپ دھار گئی پتہ بھی نہیں چلا۔وبا کا جو اثر ہے وہ تو ہے مگر سوچنے کی بات یہ بھی ہے کہ ہم ان بچوں کوکیسی تعلیم سے روشناس کروا رہے ہیں کہ ہمارے بچے ہی دعائیں مانگ رہے تھے کہ سکولز بند ہو جائیں یہ کیسا تعلیمی شعور ہے ؟صرف کتاب کا کیڑا بنا رہے کہ بچوں کو الفاظ کی زیر زبر ازبر ہو جائے, چاہے اردو املاءبگڑ جائے،اردو زبان کا تلفظ غارت ہو جائے۔ پہلے ہی کونسا نصابی اورغیر نصابی سرگرمیاں عروج پر تھیں۔ایک سلیبس کا رٹا ہی رہ گیا تھا اس سے بھی جان چھوٹی۔
غور طلب بات یہ ہے! کیا آنلائن تعلیم سے طلبا فائدہ بھی لے رہے ہیں ؟آنلائن تعلیم نے سکولز کی کتابوں کو کتابچے کی شکل دے دی ،محدود سا سلیبس اور طلباءاس سے بھی نا بلد ،تربیت نام کو نہیں،ہر گھر انٹرنیٹ کی سہولت سے مزین ،طلبا آنلائن تعلیم کے نام پر کیا شغل فرما رہے ہیں والدین اس سب سے لاپرواہ،
حد ہے ،افسوس ہے کہ پورا ایک سال ضائع نہیں ہوا بلکہ ہم بہت سال پیچھے دھکیلے جا چکے ہیں یہ نسل نو کی آبیاری کا وقت ہے،ناموس رسالت کی خاطر جان لٹانے پردرس دینے کا وقت ہے ،وطن کی خاطر ایک محب وطن کا کیا فرض ہوتا ہےیہ جزبہ ابھارنے کا وقت ہے، کلمہ توحید کی پاسداری سکھانے کا وقت ہے ،اقبال کے شاہین ، مرد مومن،حوا کی بیٹیاں کسی اور ہی راہ پر گامزن ہیں سب درہم برہم ہو کر رہ گیا، ہمارے گھروں کا ماحول ،بچوں کی تربیت،اخلاقیات کسی گہری کھائی میں جا گرا ہے سب۔۔
کیا صرف چھٹیاں ہی اس سب کا حل تھیں کیا کوئی اور مصلحت نہیں تھی کیا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہو سکتا تھا۔ جن باتوں پر جن چیزوں پر ایک اسلامی ملک میں پابندی ہونی چاہیئے وہ کھلم کھلا سب ہو رہا بس سکول بند کر دو تعلیم کا بیڑا غرق کر دو۔
آخر کب تک ہم دوسروں کی انگلیوں پر ناچتے رہیں گے،آزاد ملک میں رہتے ہوئے بھی غلامی کے طوق گلے میں ڈالے ہوئے ہیں۔ حق گوئی کو بیڑیوں کا سامنا ہے،استاد کو معاشرے میں ذلیل و رسواءکیا جا رہا ہے ،صرف تعلیمی اداروں پر ہی اتنے سخت پہرے ! کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟

4,672 total views, 3 views today

2 Responses to تعلیم پر کرونا کے اثرات از قلم۔ علیمہ جبین

  1. ساجدہ چوہدری says:

    خوب

  2. افتخار احمد says:

    بلاشبہ آپ نے درست کہا
    کرونا اوراس کے تناظر میں لاک ڈاون کی پابندیوں نے سب سے زیادہ نقصان طالبعلموں کا ہی کیا ہے لیکن دوسری طرف پرائویٹ تعلیمی ادارے بھی معاشی موت کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *