وفاقی حکومت نے26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (اپووانیوز) وفاقی حکومت نے 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے شفقت محمود نے کہا کہ بچوں کو آن لائن طریقے سے تعلیم دی جائے گی 24 دسمبر تک گھر سے تعلیم جاری رہے گی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معاون خصوصی فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، دسمبر میں ہونے والے امتحانات ملتوی ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبا کو رہنے کی اجازت ہوگی، اساتذہ کو بلانے کا فیصلہ سکول انتظامیہ کرے گی شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نصاب مکمل کرنے کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی جائیں گی، مارچ اور اپریل میں ہونیوالے امتحانات مئی، جون میں کرانے کی تجویز ہے، اساتذہ کو بلانے کا فیصلہ سکول انتظامیہ کرے گی، ووکیشنل اداروں کو بند نہیں کر رہے ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا میڈیکل اور انجینئرنگ کالج کے امتحانات بھی ملتوی ہوں گے

627 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *