غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں ریجنل میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے

ڈسکہ(اپووا نیوز) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS کے صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں ریجنل میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے، پرنٹ میڈیا میں ریجنل اخبارات کاکردار بہت اہم ہے ،صحافیوں کو اپنابھر پور کردار ادا کرنا ہوگا ،دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے ،ڈیجیٹل میڈیا ،ریجنل میڈیا ایک ہوچکے ہیں قصبوں میں بیٹھے لوگوں کی آواز پوری دنیا سن رہی ہے ،حکومت ریجنل میڈیاکو پیچھے دھکیل کر انکے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے ، اس فیصلے کو ہم سب مستردکرتے ہیں ریجنل اخبارات کے وقار اور عزت کو برقرار رکھنے کیلئے حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا ریجنل اخبارات کے صحافی قصبوں میں بیٹھ کر صحافت کے فرائض سرانجام دیتے ہیں نامناسب حالات میں بھی صحافی لوگوں کو کوریج دیکر آگے لاتے ہیں اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ا±جاگر کرکے لوگوں کے مسائل کو حل کروانے میں معاونت کرتے ہیں ان خیالات کااظہا رانہوں نے ڈسکہ پریس کلب کے زیر اہتمام پاکستان کی ترقی میں ریجنل میڈیا کا کردار کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ،ریجنل اخبارات کے صحافیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے انکے ٹیلنٹ سے حکومت کو فائدہ اٹھانا چاہیے، صحافت کے چوتھے ستون کو ضائع نہیں ہونے دیں گے پاکستان کی تعمیر وترقی میں ریجنل میڈیا کا کردارریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ،ریڑھ کی ہڈی کے بغیر جسم نامکمل ہوتا ہے اسکے بغیر کوئی ترقی ممکن نہیں ہے ،ہم سب کندھے سے کندھا ملا کر صحافیوں کی بہتری کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے ، سینئر صحافی چوہدری لیاقت علی طاہر اور حافظ محمد جہانگیر نے کہا کہ ریجنل اخبارات کی فلاح بہبود کیلئے APRNSکیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،حکومت پنجاب کی جانب سے ریجنل اخبارات کے اشتہارات کو بند کرنا کسی ظلم سے کم نہیں ہے حکومت پنجاب کو اس فیصلے کو واپس لینا ہوگا ،سینئر صحافی شہباز علی محسن نے کہا کہ APRNSکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ ریجنل میڈیا کی بہتری کیلئے اچھا اقدام اٹھا رہے ہیں،اس موقع پر ڈاکٹر امین رضا اور ڈاکٹر بابر ملک نے بھی خطاب کیا

72 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *