سرپرست اعلی زبیر احمد انصاری کی طرف سے اپوواکے عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں پر تکلف ناشتہ

ڈسکہ(اپووا نیوز) آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں سرپرست اعلی زبیر احمد انصاری کی طرف سے پر تکلف ناشتہ دیا گیا اس موقع پر انہوں نے عہدیداران اور ممبران کو کامیاب اور شاندارتربیتی ورکشاپ کے انعقادپر مبارک باد دی ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہونے والی تربیتی ورکشاپ میں مزید بہتری لائینگے ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں اپووا ملک کی سب سے بڑی ادبی تنظیم بن کر ابھرے گی.اس موقع پر بانی و مرکزی صدر ایم ایم علی ،مرکزی جنرل سیکرٹری امین رضا مغل سمیت حافظ محمد زاہد،محمد اسلم سیال،سفیان علی فاروقی.فاطمہ شیروانی،ثناءآغاخان، ریحانہ عثمانی،حفصہ خالد، علیمہ جبیں، مریم چوہدری،فلک زاہداور علینہ ارشد بھی موجود تھے

114 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *