امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا اجتماع سے خطاب

ڈسکہ(اپووا نیوز) برکات ِ محمد الرسول اللہ ﷺ اور یہ کیفیات عظیم مشائخ کے صدقے یہاں مرکز دارالعرفان منارہ میں سکھائی بھی جارہی ہیں اور پہنچائی بھی جا رہی ہیںاور وہ نعمت عظمیٰ فنافی الرسول ﷺ کی کیفیت الحمد للہ یہاں سے عطا ہو رہی ہے اس کے لیے خالص نیت اور طلب صادق درکار ہے ان شاءاللہ ہر آنے والے کو یہاں تنگی داماں کا سامان بھی میسر ہو گاان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ یہ ذکر قلبی جب راسخ ہو جاتا ہے تو بندہ مومن کو وہ بصیرت عطا ہوتی ہے کہ وہ اُن نتائج کو بھی دیکھ سکتاہے جن کو ظاہری آنکھوں سے نہیں دیکھا جا سکتا اور بندہ کو حقیقت سے آشنا کر دیتا ہے اور اگر بندہ خواہشات نفسانی کا اسیر ہو جائے تو پھر اس کی زندگی میں ٹھہراﺅ نہیں رہتااسی کوشش میں لگا رہتا ہے کہ مال ودولت جمع کرے ،دوسروں کے مقابلے میں حیثیت سے آگے بڑھنے کے پیچھے ہی زندگی تمام کر جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اظہار محبت رسول ﷺ کا تقاضہ یہ ہÇے کہ اپنے آپ کو ارشادات نبوی ﷺ پر پابند کیا جائے یادرکھیں کہ اُمتی نام ہی ماننے کا ہے نور ایمان وہ دولت ہے جو بندہ مومن کو عمل پر لے آتی ہے اللہ کریم ہمیں وہ طلب ِ صادق عطا فرمائیں کہ ہم بھی اس دولت کو حاصل کرنے کی سعی کریں

72 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *