واپڈا ڈسکہ سب ڈویژنوں میں گزشتہ4ماہ سے کیبل اور نیو میٹر آنا بند

ڈسکہ(نامہ نگار)گیپکو ڈسکہ سب ڈویژنوں میں گزشتہ4ماہ سے کیبل اور نیو میٹر آنا بند سینکڑوں صارفین کے کنکشن لٹک گئے گیپکوڈسکہ کی سب ڈویژنوں میں گزشتہ چار مہینوں سے کیبل اور بجلی کے نئے میٹر آنابند ہوگئے ہیں میٹر اور کیبل نہ آنے کی وجہ سے نیو کنکشن کیلئے درخواستیں دینے والے سینکڑوں صارفین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں صارفین نیوکنکشن کے حصول کیلئے سب ڈویژنوں میں چکر لگالگاکر شٹل کاک بن چکے ہیں مگرانہیں یہ کہہ کرٹال دیاجاتا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے نیو کیبل اور نیو میٹر نہیں آرہے اس وجہ سے کوئی بھی کنکشن نہیں کیاجارہا صارفین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سب ڈویژنوں میں کیبل اور نیو میٹر نہ آنے کانوٹس لیاجائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے

60 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *