کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی پر کام جاری ہے، وزارت صحت

اسلام آباد (اپووانیوز) وزارت قومی صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی اس کی فراہمی کے حوالے سے مربوط حکمت عملی پر کام جاری ہے وزارت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں صحت کے نظام اور معیشت کو متاثر کیا ہے موثر ویکسین ہی کورونا کے خلاف دیرپا تحفظ فراہم کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جنوری 2020ءسے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے بھرپور کوششیں جاری ہیںدنیا بھر میں مختلف ویکسین کمپنیوں کی تیارکردہ ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں جن کے بعد ڈیٹا کا تجزیہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کے حوالے سے ماہرین کی خصوصی کمیٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے عالمی ادارہ صحت بشمول گاوی اور کو ویکس سے بات چیت جاری ہے۔ کوونا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی ملگ بھر میں اس کی ترسیل کے انتظامات پر کام جاری ہے

66 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *