حضرت محمد ﷺ خاتم النبین ہیں اوراحکامات کی تکمیل آپ نے فرمائی ،امیر عبدالقدیراعوان

ڈسکہ(اپووا نیوز)حضرت محمد ﷺ خاتم النبین ہیں ، احکامات کی تکمیل آپ نے فرمائی اور روز محشر انبیاءؑ کی سچائی کی گواہی بھی دیں گے اور اُمت محمدالرسول اللہ ﷺ کی شفاعت بھی فرمائیں گے ہم دیکھیں کہ ہم نے اپنے آپ کو ظاہر و باطن میں کتنا دین اسلام کے مطابق ڈھالا ہوا ہے ان خیالات کا اظہا ر امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ کے موقع پر دارالعرفان منارہ میںاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا ارشا ہے کہ آخر زمانہ میں غزوة الہند بپا ہوگا اور اس میں شریک لوگ بلاحساب جنت جائیں گے مجھ سمیت ہر مسلمان کو اللہ کریم یہ توفیق عطا فرمائیں کہ ہم اس میں شامل ہوں اور ہم اپنے اعمال ایسے اختیار کریں جو کہ اتباع رسالت ﷺ کے مطابق ہوںانہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید میں اللہ کریم کا ارشاد ہے کہ اللہ کا ذکر کثرت سے کریں لسانی ذکر ،اعملی ذکر سے ذکر کثیر کا حق ادا نہیں ہوتا جب تک ہم اپنے ہر سانس کو دل کی ہر دھڑکن کو اللہ کے نام سے مزین نہ کریں جب یہ بنیاد مضبوط ہو گی تو ان شاءاللہ دین و دنیا میں راحت کا سبب ہوگامشکلات اور دنیاوی مصائب کے حل کے لیے ذکر اللہ نہ اختیار کیا جائے بلکہ صرف اور صرف اللہ کی رضا کے حصول کے لیے ذکر اختیار کیا جائے اپنی توقعات کا محور صرف اللہ کریم کو رکھیں جب ہم خالص نیت سے یہ عمل اختیار کریں گے تو پھر اس کی رحمت کا نزول بھی ہو گا جو بندہ کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے آئے گا پھر نور کی روشنی کی سمجھ آئے گی اور یہی وہ ہتھیار ہے جس سے دین اسلام پر استقامت نصیب ہوتی ہے روز محشر سلامتی کا سبب ہو گا

168 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *