آل پاکستان رائٹز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور(اپووا نیوز)آل پاکستان رائٹز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ۔آل پاکستان رائٹز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نو آموز لکھاریوں اور شعبہ صحافت سے وابستہ طلبہ و طالبات کے لیے تنظیم کے سرپرست زبیر احمد انصاری کے زیر سرپرستی چوتھی سالانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا.جس میں ملک کے نامور صحافیوں،ادیبوں،اسکالرز اور پروفیسرز نے لیکچر دیے جن میںڈاکٹر جاوید اقبال،خلیل الرحمن قمر، نوید چوہدری،اسداللہ خان،شاہد نذیر چوہدری،ندیم نظر،ڈاکٹر امجد ثاقب،گل نوخیز اختر،آغر ندیم سحر،اور معروف شاعر اعتبار ساجد شامل تھے ۔ تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے لکھاریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کی صدارت تنظیم کے بانی وصدر ایم ایم علی نے کی جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض ثناءآغاخان اور حفصہ خالد نے سرانجام دیے دوران تقریب شرکاءمیں ایوارڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں تقریب کے اختتام پر عمرہ کا ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیا گیا جو سرگودھا سے آئی ہوئی لکھاریہ ساجدہ چوہدری کے حصہ میں آیاکامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر مرکزی جنرل سیکرٹری امین رضا مغل سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے تنظیم کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی

213 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *