مصنفہ در شہوار ملک کی پہلی کتاب.اک اللہ کولوں میں ڈردی شائع ہوگئی

لاہور(اپووا نیوز)مصنفہ در شہوار ملک کی پہلی کتاب.اک اللہ کولوں میں ڈردی شائع ہوگئی ۔آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تنظیم کی ممبر در شہوار ملک کی پہلی کتاب اک اللہ کولوں میں ڈردی(اردو ناول)ان کی سالگرہ پر شائع ہو گئی ہے۔اس کتاب کی اشاعت پر تنظیم کے صدر ایم ایم علی اور جنرل سیکرٹری امین رضا مغل کا کہنا ہے کہ یہ کتاب دنیائے ادب میں بہترین اضافہ ثابت ہوگی کتاب کی اشاعت اور سالگرہ پر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں اور تنظیم کے عہدیدران و ممبران ،حافظ محمد زاہد،سفیان فاروقی ، محمد توصیف ملک،عتیق سلیمانی،فاطمہ شیروانی،سدرہ ،یونس ،ثناءآغا خان ساجدہ چوہدری،سدرہ چوہدری،شانیہ چوہدری،زیبا مخدوم،حفصہ خالد ،علیمہ جبیں،ارویٰ عمران،ملکہ مبین ،حافظہ صباءبتول،رامین ملک، سعدیہ اقبال سمیت دیگر نے درشہوار ملک کو مبارکباد پیش کی ہے

210 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *