محرم الحرام حرمت اور شہادتوں والا مہینہ ہے، محمدافض منشائ

ڈسکہ(اپووا نیوز)سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمدافضل منشاء نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام حرمت اور شہادتوں والا مہینہ ہے جس کا آغاز خلیفہ دوئم مراد رسول سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت سے ہوتا ہے جبکہ یوم عاشور پر نواسہ رسول جگر گوشہ بتول سیدالشہداءسیدنا امام حسین اور ان کے رفقاءنے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیایہ ماہ مبارکہ ہمیں یہ تلقین کرتا ہے کہ آج بھی یزیدی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے اورفلسفہ حسینیت کو اپنانے کی ضرورت ہے امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاءکی عظیم قربانی ہمیں درس دیتی ہے کہ آج بھی ہمیں ان کے فلسفہ پر چلنے اور عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے جس طرح حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں اپنی جانوں کے نذرانے دے کر دین اسلام کو بچایا اور فاسق فاجر یزید کی بیعت نہ کر کے ثابت کردیا کہ اہل ایمان اپنی جانیں تو قربان کرسکتے ہیں مگر باطل کے آگے سر نہیں جھکا سکتے

297 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *