سیدافتخارالحسن شاہ مسلم لیگ (ن) کا قیمتی سرمایہ تھے، رانا ثناءاللہ

ڈسکہ(اپووانیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاںنے کہا ہے کہ سیدافتخارالحسن شاہ مسلم لیگ (ن) کا قیمتی سرمایہ تھے جنہوں نے آخری دم تک پارٹی سے وفاداری نبھائی نیب کے ظلم اور دھمکیوں کے باوجود مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے ان کا خلا کبھی بھی پر نہیں ہوسکتا وہ اپنی پچاس سالہ سیاسی زندگی میں ناقابل شکست اورمیاں محمدنوازشریف اور میاںمحمدشہبازشریف کے سپاہی کی حیثیت سے رہے مشکل وقت میں بھی انہوںنے پارٹی کو نہیں چھوڑا ان خیالات کااظہار انہوںنے آلو مہار شریف میں ایم این اے سیدافتخارالحسن شاہ کے صاحبزادے سید عطاءالحسن شاہ اور ان کے اہل خانہ ے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ سیدافتخارالحسن کا خاندان ہی لوگوں کی خدمت جاری رکھے گا سید افتخار الحسن سے میری آخری ملاقات اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی کورونا سے صحت یابی کے بعد وپرامید تھے ارانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت اپنا قبلہ درست کرلے جلد اس کابوریا بستر گول ہوجائے گا حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے نیب سیاسی شعبدہ بازی اور سیاست سے گریز کرے موجودہ حکمران اگر مزید رہے تو ملک بحرانوں کی بلند ترین سطح پر چلا جائیگاحکمرانوں نے آئی ایم ایف کی ناجائز شرائط کے سامنے گھٹنے ٹیک کر معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے اب غریب دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوچکا ہے نااہل حکومت نے ہر شعبہ تباہ کرکے رکھ دیا ہے کسان حکومتی ناقص پالیسیوںکی وجہ سے شدید مالی بحران کا شکار ہیںحکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں کیاگیا موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ آلو مہار شریف سابق رکن قومی اسمبلی سید مرتضی امین، سید برکات الحسن شاہ، سید حسنات الحسن شاہ، صاحبزادہسیدشاہ فیصل، سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشاءسمیت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، مسلم لیگ ن کے عہدیداران ، سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی

393 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *