پاکستان کا پولیٹیکل نقشہ جاری،مقبوضہ کشمیر بھی شامل

اسلام آباد (اپووا نیوز) وفاقی حکومت نے قوم کی امنگوں کی درست ترجمانی کرتے ہوئے پاکستان کا پولیٹیکل نقشہ جاری کر دیا ہے نقشے کی رونمائی وزیراعظم کے زیر صدارت ایک تقریب میں کی گئی اس تاریخی موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نقشہ پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے کابینہ، تمام اپوزیشن اور کشمیری لیڈرشپ نے نقشے کی تائید کی ہے آج سے سارے پاکستان میں یہ آفیشل نقشہ ہوگاوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھائیں گے عالمی برادری اپنا وعدہ پورا کرے کشمیریوں کو ان کا حق ابھی تک نہیں ملا واضح کر دوں کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیےان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اپنی منزل پر ضرور پہنچیں گے جب تک زندہ ہوں کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی انشاءاللہ جلد منزل پر پہنچیں گے میرا تجربہ ہے کہ پہلے تصور پھر منزل تک پہنچا جاتا ہے کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، یہ نقشہ پہلا قدم ہے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیا نقشہ پیش کرنے کا اعزاز وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے بھارت نے پانچ اگست کے غیر قانونی اقدام کے بعد نقشہ پیش کیا تھا لیکن پاکستان نے بھارتی عزائم کو مسترد کر دیا ہے آج کے بعد یہ نقشہ ملک بھر میں استعمال ہوگا پاکستان نے آج پوری دنیا کو بتا دیا کہ ہم کہاں کھڑے ہیںانہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم نے کابینہ اور کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا جنہوں نے ان کے موقف کی تائید کی نہتے کشمیری جوان قربانیاں پیش کر رہے ہیں یہ نقشہ ہماری منزل کی عکاسی کر رہا ہے ہماری منزل سری نگر ہے آج تاریخی دن ہے قوم کو مبارک ہو فاٹا کے حوالے سے بھی تشنگی دور ہو گئی ہے فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو گیا ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگا ہم نے اپنے موقف کو نقشے میں پرو دیا ہے۔ ہم نے اس نقشے میں سرکریک پر بھارتی موقف کی نفی کر دی ہے۔ سیاہ چین کل اور آج بھی ہمارا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نیا نقشہ جموں کشمیر پر ہمارے موقف کی بھی تائید کرتا ہے سیاسی نقشے میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کو ‘’بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر” ظاہر کیا گیا ہے

321 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *