رکن قومی اسمبلی اورسینئرلیگی رہنما سید افتخارالحسن کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل شریف کااہتمام

ڈسکہ(اپووا نیوز)رکن قومی اسمبلی اورسینئرلیگی رہنما سید افتخارالحسن المعروف ظاہرے شاہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے آستانہ عالیہ آلو مہار شریف میں ختم قل شریف کااہتمام کیا گیا پیر محمد رفیق مجددی نے سیدافتخارالحسن کی مغفرت اوربلند درجات کیلئے دعاکرتے ہوئے ان کی دینی وملی خدمات کو سراہا سابق ایم این اے سیدمرتضی امین ، صاحبزادہ سید عطاءالحسن، رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری طارق سبحانی ، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا، ،ڈویژنل سینئرنائب صدر محمدفاروق گھمن ،سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشائسابق رکن قومی اسمبلی رانا عبدالستار، مولانا قاری احسن رضا سمیت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، وکلاءتاجران، سیاسی سماجی شخصیات نے بھی خطاب کرتے ہوئے سیدافتخارالحسن شاہ کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے ان کی رحلت سے بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے جو کبھی پر نہیں ہوگا

393 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *