کورونا وائرس،حالات بہتری کی جانب گامزن

اسلام آباد (اپووا نیوز) کورونا سے متعلق ملکی حالات بہتری کی جانب گامزن ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 اموات ہوئیں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 984 ہو گئی متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 تک جا پہنچی جبکہ 2 لاکھ 48 ہزار 873 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی جا چکے ہیںبہتر حکمت عملی سے بہتر نتائج آنے لگے، اموات میں نمایاں کمی ہو گئی، تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 8 اموات ہوئیں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 984 ہو گئی این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 330 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 ہو گئی 2 لاکھ 48 ہزار 873 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی جا چکے ہیںاین سی او سی کے مطابق پنجاب میں 93 ہزار 197، سندھ ایک لاکھ 21 ہزار 486، خیبرپختونخوا میں 34 ہزار 223، بلوچستان 11ہزار 774، اسلام آباد 15 ہزار 76، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 180 کیسز سامنے آئے آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 93 ہو گئی این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران11 ہزار 26 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک بھرمیں 20 لاکھ 21 ہزار 96 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

321 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *