دی ڈسکہ انجینئرنگ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایش کی تقریب حلف برداری

ڈسکہ(اپووا نیوز)دی ڈسکہ انجینئرنگ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایش کی تقریب حلف برداری، حاجی محمد یونس مغل نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ دی ڈسکہ انجینئرنگ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایش کی حلف برداری تقریب گزشتہ روز دفتر ہذا واقع سٹیڈیم روڈ پر منعقد ہوئی سابق صدر مغل فاؤنڈیشن حاجی محمد یونس مغل (ظاہر پیروالے)نے نومنتخب عہدیداران برائے سال2020ء صدر مرزا محمد باب، سینئر نائب صدور محمداسحاق چٹھہ اور عاطف نذیر مغل،نائب صدر آٹو شاہد ندیم مغل، نائب صدر سرجیکل محمداشفاق مغل، نائب صدور حاجی محمد یاسین اور حاجی محمدالیاس، جنرل سیکرٹری سکندر مشتاق مغل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزاعمر نعیم،فنانس سیکرٹری محمدعرفان اوپل، پریس سیکرٹری امین رضا مغل، معاونین خصوصی حاجی خالد محمود یوسف، مدثر چیمہ اورمحمدسرور حفیظ جبکہ لیگل ایڈوائزر محمدآصف رضی ایڈووکیٹ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اور نومنتخب عہدیداران کو مبارک دی اس موقع پر نومنتخب صدر مرزا محمدبابر نے ممبران کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی

462 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *