عمر اکمل کی سزا کی خلاف اپیل پر سماعت 13 جولائی کو ہو گی

لاہور (اپووا نیوز) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائر فقیر محمد کھوکھر بطور آزاد ایڈجیوڈیکٹر 13 جولائی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں قومی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے اس حوالے سے دونوں فریقین پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیںاس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاو¿ن کے سبب انڈیپینڈنٹ ایڈ جیوڈیکٹر نے گیارہ جون کو مقررہ سماعت موخر کر دی تھی27 اپریل کو جسٹس (ر) فضل میراں چوہاں نے بطور چیئر مین ڈسپلنری دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی تھی جسٹس ریٹائر فقیر کھوکھر کی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کرے گا

261 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *