شعیب جمیل نے امریکہ میں نیشنل ہسٹری ڈے پر منعقدہ مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ڈسکہ (اپووا نیوز)معروف ماہر قانون کے نواسے شعیب جمیل نے امریکہ میں نیشنل ہسٹری ڈے 2020کے موقع پر منعقدہ مقابلہ میں پہلی پوزیشن لے کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا یہ مقابلے ہرسال امریکہ میں منعقد ہوتے ہیں جس میں شریک امریکی وغیر ملکی طلباءوطالبات مختلف پراجیکٹ تیار کرتے ہیں اس سال کے مقابلہ کا موضوع تھا تاریخ میں رکاوٹوں کا خاتمہ اوکلا ہوما ہسٹری سنٹر اس سلسلہ میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے ان مقابلہ جات میں سینئیر گروپ میں ڈسکہ کے معروف ماہرقانون چوہدری احمد دین ایڈووکیٹ کے نواسے ہونہار طالبعلم شعیب جمیل نے اپنے دوغیر ملکی ساتھیوں کے ساتھ مل کر مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے آباﺅاجداد اورپوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ان کے مقابلے کا عنوان تھا رینبو چلڈرن آف گاڈ اس کامیابی پر سیاسی سماجی کاروبای صحافتی شخصیات نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے

633 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *