ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 168.20 روپے تک پہنچ گیا

لاہو: (اپووا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ہی امریکی ڈالر 168.20 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث معیشت مشکلات کا شکارہے، جس کے باعث حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جا رہی ہے گزشتہ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف گامزن ہے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو گیاہے جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168.18 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

303 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *