یوٹیلٹی سٹور نے بھی مہنگائی بم گرا دیا، مختلف اشیاء45 روپے تک مہنگی

لاہور (اپووا نیوز) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا مختلف اشیاءکی قیمتوں میں 45 روپے تک اضافہ کر دیاگیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر فروخت ہونے والے مختلف برانڈ کے مشروبات، مصالحہ جات، بسکٹس، سویاں، نوڈلز سمیت دیگر اشیاءکی قیمتوں میں 2 روپے سے لے کر 45 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاسب سے زیادہ اضافہ مختلف برانڈز کی لال مرچ کی قیمت میں 45 روپے تک کیا گیا، مختلف برانڈ کے مشروبات کی قیمت میں دو روپے سے 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیایوٹیلٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے بسکٹ 2 سے 4 روپے تک مہنگے کر دئیے گئے مختلف کمپنیوں کے نوڈلز کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے مصالحہ جات کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے سٹورز کی افادیت ختم ہوتی جارہی ہے حکومت نے اگر عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینا ہے تو یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے

303 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *