حکومت کا 15 جولائی سے ملک بھر میں جامعات کھولنے پر غور، کوروناکیسز میں روز بروزاضافہ

اسلام آباد (اپووا نیوز) حکومت نے 15 جولائی سے ملک بھر میں جامعات کھولنے پر غور شروع کر دیاہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹیوں سے بھی سفارشات طلب کرلی گئی ہیں خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 926 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک دن میں 60 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 755 ہوگئی ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 892 نئے کیسز رپورٹ ہوئے پنجاب میں 69 ہزار 536، سندھ میں 72 ہزار 656، خیبر پختونخوا میں 23 ہزار 388، بلوچستان میں 9 ہزار 634، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 337، اسلام آباد میں 11 ہزار 483 جبکہ آزاد کشمیر میں 892 کیسز رپورٹ ہوئے ملک بھر میں اب تک 11 لاکھ 50 ہزار 141 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 380 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 77 ہزار 754 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 337 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 60 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 755 ہوگئی ہے پنجاب میں ایک ہزار 516، سندھ میں ایک ہزار 124، خیبر پختونخوا میں 855، اسلام آباد میں 108، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 106 اور آزاد کشمیر میں 23 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

342 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *