، پنجاب میں میٹرک نتائج کا اعلان ستمبر میں ہوگا

لاہور (اپووا نیوز) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان ستمبر میں کر دیا جائے گا رواں ہفتے پرچوں کی دوبارہ مارکنگ شروع ہوگی تھیوری کی بنیاد پر پریکٹیکل کے نمبر دیئے جائیں گے راجا یاسر ہمایوں کااپووانیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پرچوں کی چیکنگ رکی ہوئی تھی رواں ہفتے پرچوں کی چیکنگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ اجازت ملتے ہی 90 روز میں نتائج کا اعلان کر دیاجائے گا طلبہ اطمینان رکھیں پریشان مت ہوں پنجاب بھر میں 10 لاکھ سے زائد طلبہ میٹرک نتائج کے منتظر ہیںذرائع کے مطابق لاہور میں 2 لاکھ 75 ہزار طلبہ نے میٹرک کے امتحانات دے رکھے ہیں شہر میں 27 مارکنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں چیئرمین لاہور بورڈ ریاض ہاشمی نے کہا ہے کہ اجازت ملتے ہی پرچوں کی مارکنگ کا کام شروع کر دیں گے 90 روز سے قبل پرچوں کی مارکنگ کا کام مکمل ہو جائے گا

354 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *