نگلش ٹور،پلیئرزکی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،وسیم خان

لاہور(اپووا نیوز)چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ انگلش ٹور کے دوران پاکستانی پلیئرز کی حفاظت پر قطعی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور چونکہ دورے کا اصولی فیصلہ ہوچکا لہٰذا ای سی بی کے ساتھ مشاورت سے ایس او پیز تیار کر رہے ہیںوسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ سالہ پلان کو موثر بنانے کی خاطر مانیٹرنگ کا نظام مرتب کیا ہے جس کا ہر ماہ جائزہ لیا جاتا رہے گا اور منصوبہ بندی کے حوالے سے کوتاہی کرنے والے افراد کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ ملکی کرکٹ کی بہتری کیلئے ہائی پرفارمنس سینٹر میں موجودہ کھلاڑیوں اور سابق کرکٹرز کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مختلف معاملات پر غور کیلئے 26 جون کو ہونے والے گورننگ بورڈ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اگرچہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ رواں برس شیڈول ایشیاءکپ کی میزبانی کا سری لنکا سے تبادلہ کیا جا سکتا ہے جہاں کورونا وائرس کے اثرات ایشیائی خطے میں سب سے کم ہیں لیکن وسیم خان کا موقف ہے کہ پی سی بی محض آئی پی ایل کی خاطر ایشیاءکپ پر مفاہمت کیلئے کسی صورت میں تیار نہیں کیونکہ ایک ڈومیسٹک لیگ کی خاطر ایشیائی ایونٹ کی ونڈو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جس کا انعقاد کسی بھی جگہ ممکن ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹیلی کانفرنس کے دوران ایشیائی ممالک کے اراکین اس بات کو طے کر چکے ہیں کہ ایونٹ حالات کی بہتری پر ستمبر میں ہی کرایا جائے گا کیونکہ اس کا انعقاد پی سی بی کے مالی استحکام کے ساتھ دیگر ایشیائی اراکین کی نشونما کیلئے بھی بہت زیادہ ضروری ہے اور وسیم خان بھی ثابت قدم ہیں کہ ایشیاءکپ کورونا وائرس کے سوا کسی بھی وجہ سے ملتوی یا منسوخ نہیں کیا جائے گا

246 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *